سوڈان میں اغوا ہونے انجنیئر ایاز جمالی کو فوری بازیاب کرایا جائے،وائس چانسلرمہران یونیورسٹی

منگل 21 مارچ 2017 16:41

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے شعبہ پیٹرولیم اینڈ گیس کے گریجوئیٹ انجنیئرایاز جمالی کے سوڈان میں اغوا ہونے پر مہران یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی ، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، رجسٹرار اور تدریسی شعبوں کے سربراہوں کی جانب سے انجنیئر ایاز جمالی اور ان کے ساتھیوں کے اغوا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت امور خارجہ کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انجنیئر ایاز جمالی کو فوری بازیاب کرایا جائے کیوں کہ ایسے واقعات کی وجہ سے بیرون ملک روزگار کے لئے جانے والے نوجوانوں کے ورثاء کی مایوسی اضافہ ہو سکتاہے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انجنیئر ایاز جمالی اور ان کے ساتھیوں کو جلد بازیاب کرایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :