امریکہ نے داعش کے خلاف جنگ میں فوری مددکی یقین دہانی کرا دی ،عراقی وزیراعظم
ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پیش رو صدر اوباما کے مقابلے میں زیادہ سرگرمی دکھائیں گے، داعش سے نجات حاصل کرنے کے بعد عراق میں استحکام اور تعمیر نو کے کاموں میں بھی امریکا بھرپور مدد کرے گا، داعش کی مکمل بیخ کنی کے لئے علاقائی اور عالمی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، داعش کے خلاف جنگ آسان نہیں اس میں نہایت احتیاط کی ضرورت ہے،عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب
منگل 21 مارچ 2017 16:37
(جاری ہے)
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں نے انہوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے فوجی، سیکیورٹی، مالی تعاون اور داعش کے خلاف جنگ سمیت متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
حیدر العبادی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ داعش کی مکمل بیخ کنی کے لئے علاقائی اور عالمی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ داعش کے خلاف جنگ آسان نہیں، اس میں نہایت احتیاط کی ضرورت ہے۔عراقی وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ ملک کو بہتری کی طرف لیجانے کی غرض سے ہنگامی اصلاحات کے ایک پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ اصلاحات کے ایجنڈے میں کرپشن کے خاتمے کو اولیت دی جا رہی ہے تاکہ عراق کو حقیقی معنوں میں جمہوری مملکت بنایا جا سکے۔ نیز جنگ سے بیدخل ہونے والے شہریوں کی اپنی علاقوں میں واپسی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔"عراقی حکومت اصلاحات کے عمل کو قانونی شکل دینے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ دہشت گردی میں ملوث افراد کا پیچھا کیا جا سکے اور دہشت گردی جیسے جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔گذشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورہ عراق پر تبصرہ کرتے ہوئے حیدر العبادی نے کہا کہ اعلی سعودی سفارتکار کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی ضمن میں ایک منفرد تبدیلی کا غماز ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے امکانات کی سمت واضح پیش رفت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.