فلسطینی صدر کی مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات،، باہمی دلچسپی کے امور اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال

عرب امن روڈمیپ تنازع فلسطین کے حل کی اساس ہے،السیسی

منگل 21 مارچ 2017 16:34

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اپنے دورہ مصر کے دوران روز اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور مسئلہ فلسطین کے حل کی مساعی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ کے الاتحادیہ محل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے صدر السیسی نے کہا کہ عرب ممالک کی طرف سے تنازع فلسطین کے حل کے لیے پیش کیے گئے امن فارمولے کو اس مسئلے کے حل کی اساس ماننا ہوگا۔فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان علا یوسف نے ایک بیان میں کہا کہ صدر عبدالفتاح السیسی نے مصری اور فلسطینی اقوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مصری قیادت اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور قاہرہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں مسئلہ فلسطین کے حل کو اولین ترجیح حاصل ہے مصر تنازع فلسطین کو عرب ممالک کا محوری مسئلہ قرار دیتا ہے۔

قاہرہ کی طرف سے خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے تنازع فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ اسرائیل 1967 کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں کوخالی کرتے ہوئے مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر قبول کرے۔ مصری حکومت نے اسی اساس پر مسئلہ فلسطین کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ عرب ممالک کی طرف سے تنازع فلسطین کے حل کے لیے پیش کردہ امن فارمولہ تنازع جامع اور منصفانہ حل کا ضامن بن سکتا ہے۔

فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہیکہ صدر محمود عباس نے السیسی سے ملاقات کے دوران مصری حکومت کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے حل کرنے کا مطالبہ کرنے اور مظلوم فلسطینی قوم کا ساتھ دینے پر مصری حکومت اور قوم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مصر صد نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ ماہ اپریل کو دورہ امریکا کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیدوران بھی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیں گے۔ دونوں رہ نماں نے امریکا کی نئی حکومت کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :