عوام کے تعاون سے استورسے بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجاسکتاہے،ایکسین واپڈا

منگل 21 مارچ 2017 16:34

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) واٹراینڈپاوراستورکے ایکسین فیاض عالم نے کہاہے کہ عوام کے تعاون سے استورسے بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجاسکتاہے ۔منگل کو میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرعوام بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لیں اوربجلی چوروں کی حوصلہ شکنی کریں توعلاقے میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی لائے جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گرمی کے موسم میں پانی کے ذخیروں میں اضافہ ہونے سے بجلی کی پیداوار زیادہ ہوجاتی ہے،اگرعوام بجلی کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں تو24گھنٹے بجلی کی ترسیل ممکن ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے گیزراورہیٹرجیسے آلات کااستعمال ترک کردیں۔انہوںنے بجلی چوری کی نشاندہی کرکے اپناقومی فریضہ اداکرنے کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :