سعودی عرب میں ملازمت کے قوانین میں سختی،سعودی شہریوں کو غیر ملکیوں کے مقابلے میں ترجیح دینے کا فیصلہ

منگل 21 مارچ 2017 16:06

سعودی عرب میں ملازمت کے قوانین میں سختی،سعودی شہریوں کو غیر ملکیوں ..
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2017ء) :سعودی حکام نے کمپنیوں پرزور دیا ہے کہ وہ ملازمین کو ہائیر کرتے ہوئے سعودی شہریوں کو غیر ملکیوں پر ترجیح دیں ۔اس پالیسی میں سختی کی منظوری وزیر لیبر علی بن ناصر الغفیس نے بروز سوموار دی۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق اس نئی پالیسی کے تحت اقتصادی میدان میں ترقی ہوگی ، ساتھ ہی ساتھ سعودی عرب کا 2020 ءتک ملک میں بے روزگاری کی شرح کو 12.1 فیصد سے 9 فیصد کرنے کاعزم بھی پورا ہو جائے گا۔یہ نئے قوانین 12 ملین غیرملکیوں کو متاثر کریں گے جو سعودی عرب میں ملازمت سے منسلک ہیں۔تاہم اس سے سعودی مقامی شہری کو بے حد فائدہ میسر ہوگا۔ 

متعلقہ عنوان :