چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب کل منعقد ہوگی

منگل 21 مارچ 2017 16:33

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب ..
ملتان۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کل بدھ صبح گیارہ بجے منعقد ہوگئی۔تقریب کے موقع پرپرچم کشائی کی جائے گی اور کیک بھی کاٹا جائے گا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایس پی آر میجر تاج محمد اور رکن صوبائی اسمبلی خولہ ا مجد ہوںگی۔

(جاری ہے)

تقریب میں بچے ملی نغمے،تقاریر اورٹیبلولز پیش کریں گے۔ادارے کے میڈیا کوارڈینیٹر نوید مختار کے مطابق اس طرح کے قومی دن کے موقع پر خصوصی تقاریب کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ بچوں کوپاکستان کی تاریخ کے بارے میں پوری معلومات ہونی چاہیے اور انہیں بتاناچاہیے کہ پاکستان کتنی مشکلوں سے حاصل کیا۔انہوںنے مزید کہاکہ ادارے میں بچوں کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔