جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام ہونے والا عالمی اجتماع ملک میں امن اسلامی نظام کے عملی نفاذ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہو گا‘ مولانا منظور احمد فقیری

منگل 21 مارچ 2017 16:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر مظفرآباد ڈویژن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات،مولانا منظور احمد فقیری نے کہا ہے کہ جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام ہونے والا عالمی اجتماع ملک میں امن اسلامی نظام کے عملی نفاذ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان قائد کشمیر مولانا سعید یوسف خان کی امارت میں خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے لیے کارکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اس اجتماع میں بلا تفریق جوق در جوق شرکت کو یقینی بنائیں۔35لاکھ سے زائد افراد کے لیے اجتماع گاہ میں جگہ بنائی گئی ہے دنیا بھر کے سیاسی مذہبی قائدین ودیگر شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :