غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ‘ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے ‘اگر لوڈ شیڈنگ کا یہی سلسلہ جاری رہا تو پھر پوری طاقت کے ساتھ بھرپور احتجاج کرینگے

ْ مرکزی صدر انجمن تاجراں راجہ خالد محمود خان جنرل سیکرٹری ارشد محمود قاضی کا مشترکہ بیان

منگل 21 مارچ 2017 16:25

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) مرکزی صدر انجمن تاجراں راجہ خالد محمود خان جنرل سیکرٹری ارشد محمود قاضی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے اگر لوڈ شیڈنگ کا یہی سلسلہ جاری رہا تو پھر پوری طاقت کے ساتھ بھرپور احتجاج کرینگے محکمہ برقیات اور واپڈا نے اپنے نا اہلی کا ثبوت دیا ہے گرمیوں کی آمد سے پہلے ہی میرپور شہر میں لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے تارکین وطن اور متاثرین منگلا ڈیم کے شہر میرپور میں بجلی کا دورانیہ واپڈا حکام اور محکمہ برقیات کی طرف سے بڑھا دیا گیا ہے۔

ہر تیسرے گھنٹے اور میرپور کے مضافات اور دیہاتوں میں ہر ایک سے دوسرے گھنٹے بعد غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے تاجر اور میرپور کے شہری عاجز آچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کے باعث میرپور کے عوام ان ادارہ جات کے اعلی حکام کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میرپور کے شہریوں نے پاکستان کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لیے دو مرتبہ قربانیاں مگر افسوس ہماری قربانیوں کے صلہ میں ہمیں لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا جا رہا ہے دہری قربانیاں دینے والوں کیساتھ ظلم ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ برقیات ،واپڈا اور میرپور کی انتظامیہ کو دس دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر دس دن کے اندر میرپور سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو پھر تمام تنظیموں ،وکلا ،تاجر ،سول سوسائٹی کا اجلاس بلا کر ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور بھرپور احتجاج کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ میرپور کے شہریوں کیساتھ اب مذاق بند کیا جائے گرمیوں شروع ہونے سے قبل ہی لوڈ شیڈنگ کا تحفہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے شہری ہماری تنظیم کا ساتھ دیں انشاء اللہ شہریوں کے حقوق کی خاطر کوئی کمپرئومائز نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات اور واپڈا ہوش کے ناخن لیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کرے وگرنہ سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ان ادارہ جات پر ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم باقی تنظیموں کو بھی دعو ت دیتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ تا کہ شہریوں کے مسائل حل ہو سکے جب تک ہم ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں ہونگے ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔

متعلقہ عنوان :