سوئی گیس کے حصول اور لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری متحد و منظم اور بیدار ہو رہے ہیں‘ حکمران 14اپریل سے پہلے سوئی گیس کی سہولت مہیا کریں اور میرپور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر بند کریں اور 24گھنٹے بجلی کی فراہمی اور وولٹیج پورے کرے بصورت دیگر 14اپریل کو ہزاروں شہری سڑکوں پر آئیں گے

تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کے رہنمائوں رضوان کرامت ‘ راشد محمود ‘یاسین خان ‘محمود زعفران و دیگر کا بیٹھک سے خطاب

منگل 21 مارچ 2017 16:25

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) سوئی گیس کے حصول اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری متحد و منظم اور بیدار ہو رہے ہیں ۔ حکمران 14اپریل سے پہلے سوئی گیس کی سہولت مہیا کریں اور میرپور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر بند کریں اور 24گھنٹے بجلی کی فراہمی اور وولٹیج پورے کرئے بصورت دیگر 14اپریل کو ہزاروں شہری سڑکوں پر آئیں گے ۔

ان خیالات کااظہار تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کے رہنمائوں رضوان کرامت ، راشد محمود ایڈووکیٹ، یاسین خان ایڈووکیٹ، محمود زعفران ، سجاد حسین ، محمد غفار ، حسیب حیدر ، خاور شریف ایڈووکیٹ، حامد رفیق ، قاضی ناصر ، عمران نذیر ، محمدندیم ، کاشف جاوید ، خرم شہزاد ، راجہ معین ، عرفان الالسلام ، ارسلان بشیر ، رمیض راجہ اور دیگر نے گلی نمبر 18میاں محمد ٹائون میں تحفظ حقوق بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اب شہری بیداری اور منظم ہیں اب اخباری بیانات اور اعلانات کا وقت گزر چکا اب حکمران عملی طورپر سوئی گیس کے حصول کیلئے زمین پر کام کا آغاز کریں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کریں ۔ بوڑھوں ، بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ہماری خواتین بھی بیدار و منظم ہیں ۔ تحفظ حقوق کمیٹی میرپور نے پچھلے چار سالوں سے شہریوں کو اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے بیدار اور منظم کرنے میںلازوال جدوجہد کی ہے ۔

جو تاریخ کا حصہ ہے حکمران حقوق دینے میں جتنی ٹال مٹول کا مظاہرہ کریں گے شہری اتنے ہی منظم و متحد ہونگے اور ان کے اندر حکمرانوں کی بے حسی اور لاپرواہی کے بارے میں شعوری گہرائی آئے گی ۔ ہماری جدوجہد آنے والے نسلوں کیلئے ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک شہریوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل نہیں ہو جاتے ۔

متعلقہ عنوان :