آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ (ن) انتقامی کاروائیاں نہ کریں ‘جس کام کے لئے عوام نے ووٹ دیئے ہیں وہ کام کریں اگر ان سے نہیں ہو سکتا تو اسمبلی کے گیٹ سے باہر ہوں

پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر رکن سابق وزیر برقیات فیصل ممتاز راٹھور کی بات چیت

منگل 21 مارچ 2017 16:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر رکن سابق وزیر برقیات فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ ن انتقامی کاروائیاں نہ کریں بلکہ جس کام کے لئے عوام نے ووٹ دیئے ہیں وہ کام کریں اگر ان سے نہیں ہو سکتا تو اسمبلی کے گیٹ سے باہر ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کیے ان سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ، مگر مسلم لیگ نے مینڈیٹ چوری کرکے حکومت تو قائم کر لی مگر عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں کسی بڑے پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہو سکا جتنے وفاقی حکومت سمیت آزاد کشمیر کے حکمرانوں کے دعوے تھے بے معنی نظر آتے ہیں عوام حکومت کی کارکردگی سے مایوس دیکھائی دیتے ہیں جدھر دیکھتا ہوں تو عوام مسلم لیگ ن کی حکومت کو تاریخ کی بدترین حکومت قرار دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی پرچی حکمرانوں کے پاس امانت تصور کی جاتی ہے حکمرانوں کا اولین فرض ہوتا ہے کہ وہ ایوان میں پہنچ کر سب سے پہلے ریاست کے شہریوں کے لئے ایسے اقدامات عمل میں لائیں جن سے خطہ میں خوشحال میسر آئے ،عوام کو روزگار ، تعلیم ، صحت سمیت دیگر مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو سکے ، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں وزیراعظم سیکرٹریٹ ، وزراء سیکرٹریٹ ، وزاعظم ہائوس کے دروازے عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے رہتے تھے آج تمام سیکرٹریٹ کا برا حال ہے سیکرٹریٹ میں داخل ہونے پر یوں نہیں لگتا کہ یہاں عوام کے خدمت گار موجود ہیں بلکہ یوں لگتا ہے جیسے اجڑا ہوا کوئی شہر ہو۔

(جاری ہے)

ان کا مذید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اداروں کو سیٹ کرنے سے پہلے خود کو سیٹ کرے

متعلقہ عنوان :