سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ امن و امان قائم رکھنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ضروری ہے‘ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی کی بات چیت

منگل 21 مارچ 2017 16:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ضروری ہے۔ الحاج پیر سائیں محمد رکن الدینؒ کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک اپریل کے دوسرے ہفتے شروع ہو گا۔

بعض شر پسند عناصر دربار ہذا کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ایسے جعل سازوں کا محاسبہ کرنا جانتے ہیں۔دین کی تبلیغ اورا شاعت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئینگے۔مدرسہ ہذا میں 250 سے زائد طلباو طالبات دینی دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مفاد پرست، لالچی حاسدین جو مرضی کر لیں ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دئینگے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ ایسے جعل سازوں کے خلاف قانونی کارروائی کرئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد اعظم چشتی نے کہا الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدینؒ اللہ کے درویش تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی دین کی اشاعت و تبلیغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انہوں نے اپنی انتھک محنت اور کاوشوں سے آزاد کشمیر بھر میں مساجد اور مدرسوں کا قیام عمل میں لایا۔ مخالفین اور حاسدین اُس وقت بھی رکاوٹیں کھڑی کرتے تھے اور موجودہ دور میں بھی بعض ایسے منافق اور شر پسند لوگ موجود ہیں جو دربار اور مدرسہ کے خلاف جھوٹا اور منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ایسے لوگوں کا محاسبہ کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا دین کے کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے۔ایسے مفاد پرست اور لالچی عناصر کی تمام سازشیں جلد بے نقاب کرینگے تاکہ لوگوں کو ان کی اصلیت کا علم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :