محکموں کے سربراہان آفات سماوی ،ممکنہ سیلاب ،زلزلوں ،بارشوں ،اندھیوں ،آگ سمیت دیگر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں

ڈپٹی کمشنر میرپور انصر یعقوب نے ضلع میرپور کے مختلف محکموں کے سربراہان کو ہدایت

منگل 21 مارچ 2017 16:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر میرپور انصر یعقوب نے ضلع میرپور کے جملہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ آفات سماوی ،ممکنہ سیلاب ،زلزلوں ،بارشوں ،اندھیوں ،آگ سمیت دیگر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں ۔اس سلسلہ میں جن محکموں کے پاس مشنری اوردیگرایکوپمنٹ ہیں وہ انھیں ورکنگ حالت میں رکھیں ۔

اگر چہ آفات سماوی کو روکنا انسان کے بس میں نہیں تاہم کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بہتر انتظام و انصرام سے قیمتی جانوں سمیت دیگر نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے ۔وہ یہاں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی مرزا زاہد حسین ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اصغر علی چوہدری ،ایکسین تعمیرات عامہ چوہدری انعام الحق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع سردار محمد رفیق، انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122جاوید اقبال ،،چیف آفیسر بلدیہ چوہدری غلام مصطفی ،ایس ڈی او بلدیہ راجہ حفیظ الرحمان ،چیف آفیسر ضلع کونسل زبیر احمد جرال ، ایکسین پبلک ہیلتھ مظہر حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر محمد زبیرجرال،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالرئوف ،پراجیکٹ منیجر لوکل گورنمنٹ حافظ محمد انور ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ساجد حسین ،معاون فشریز چوہدری محمد طارق ، صدر معلم خادم حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاک آرمی کے ٹیلی مواصلات ایس سی او،محکمہ تعمیرات عامہ بلڈنگ ،شاہرات عامہ ،سول ڈیفنس ،ریسکیو 1122،انفارمیشن ،زراعت ،امور حیوانات و وائلڈ لائف فشریز ،میونسپل کارپوریشن ،ضلع کونسل ، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طر ف سے دیے گے پلان کو یقینی بنانے کے لیے بھی ہدایات دی گئیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے افسران خود اور اپنے ماتحت ملازمین کو چوکس رکھیںگے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کے تحت اپنی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھال لیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آفات سماوی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے بعد اگر صیح منصوبہ بندی اور ذمہ داریوں کے مطابق ہر ادارہ کام کرے تو بیشتر نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے ۔قدرتی آفات ،شدید بارشوں ،سیلاب ،زلزلوں ،آگ ،طوفان ،دریاندی نالوں میں طغیانیاں ،روڈ ایکسیڈنٹ ،آسمانی بجلی ،وابائی امراض اور زمین کی تباہ کاریوں جیسے ممکنہ واقعات جن سے انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچنے کا بہت زیادہ احتمال ہو کے لیے ریسکیو اور فوری امداد کے کاموں کے لیے ہمیں بھرپور تیار رہنا چائیے ایسے حادثات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔

سرکاری ملازمین اورشہری دفاع کے رضا کاروں فوری طور بحالی اور امدادی کارروائیوں کے اپنی خدمات باہم پہنچائیں ۔انھوں نے افسران سے کہاکہ انھیں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طر ف سے تیار شدہ پلان کے سلسلہ میں جہاں مشکلات اور فنڈز کے معاملات ہیں کے بارے میں بھی اگاہ کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات کا بھی سد باب کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :