سپیکر اسمبلی قائد نیلم شاہ غلام قادر ضلع نیلم میں مسلم لیگ ن کے کسی بھی کارکنان کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ‘شاہ غلام قادر نیلم کے حقوق کی ہر محاذ پر جنگ لڑیں گے

ضلع نیلم مسلم لیگ (ن) کے سیاسی رہنما راجہ سہاب خان اور راجہ طارق خان کا بیان

منگل 21 مارچ 2017 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) سپیکر اسمبلی قائد نیلم شاہ غلام قادر ضلع نیلم میں مسلم لیگ ن کے کسی بھی کارکنان کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔شاہ غلام قادر نیلم کے حقوق کی ہر محاذ پر جنگ لڑیں گے ،ضلع نیلم مسلم لیگ ن کے سیاسی رہنما راجہ سہاب خان اور راجہ طارق خان نے اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی کی عوام نے شاہ غلام قادر کی شکل میں ایک خوبصورت سیرت کو تراشا ہے ۔

شاہ غلام قادر ایک مخلص اور بے باک لیڈر ہیں نیلم ویلی کو گلوبل ویلج کی شکل بنائیں گے اور گھر گھر کو روشن کرئے گا اور نوجوانوں کو روزگار کے موقع میسر کرئے گا انہوں نے مزید کہا کہ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر ضلع نیلم میں سیاسی کلچرکا خاتمہ کرکے میرٹ کو بحال کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خوشحالی ،علاقائی ترقی ،بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے وزیرا عظم نے آئینی کمیٹی کے قیام اور ایکٹ 74میں ترامیم کے حوالہ سے کشمیریوں کی ترجمانی کرنے کا حق ادا کردیا ہے۔

بیروزگاری کے خاتمے کے لیے روز گار کے لیے نئی زرائع پید اکیے جارہے ہیں سفارش اور کمیشن خوری کلچر کو ختم کرنے کے لیے وزیر اعظم کے اقدامات خوش آئندہ ہیں۔انشاء اللہ شاہ غلام قادر نیلم کے اندر نئے پراجیکٹ بنا کر نیلم کے اندر بیروزگاری کا مکمل خاتمہ کریں گے اور نیلم کی عوام سے کیے گئے وعدے بھی پور ے کریں گے نیلم کے عوام کے حقو ق اُن کی دہلیز پر ملیں گے نیلم کے عوام تھوڑا صبر کریں نیلم میں شاہ غلام قادر کی قیادت میں نیلم کو چار چاند لگنے والے ہیں

متعلقہ عنوان :