بھارت ہوش کے ناخن لے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی‘مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیاں پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہیں‘مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیا کا امن مشروط ہے

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 21 مارچ 2017 16:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی۔مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیاں پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہیں۔مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیا کا امن مشروط ہے۔بھارت کے اندر آزادی کی مختلف تحریکیں چل رہی ہیں ۔

کشمیری بھی اپنی آزادی کے لیے پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں اور آزادی حاصل ہونے تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر ایک ہزار سال جنگ لڑنے کی بات کی تھی ۔کشمیری آزادی سے کم کسی آپشن کو قبول نہیں کرئینگے۔ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کچلنے پر بھارت عالمی سطح پر ایکسپوز ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تحریک کی آبیاری کررہے ہیں۔پاکستان کی بقاء اورسلامتی کے لیے ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری محمد اشرف نے کہا پاکستان کا استحکام اور سلامتی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ کشمیریوں کی شہادتیں رائیگاںنہیں جاسکتیں اوراہل کشمیر حق خودارادیت کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔

انہوں نے کہا پاک فوج کی پشت پر پوری کشمیری قوم کھڑی ہے ۔چودھری محمد اشرف نے کہا گلگت بلتستان کو صوبہ بنائے بغیر بھی ان کو بنیادی حقوق دیے جا سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت کے ذہین کے کسی بھی کونے میں گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا خیال ہے تو وہ اس کو نکال دے کیونکہ ریاست کی تقسیم کشمیری کسی صورت برداشت نہیں کرئینگے۔

متعلقہ عنوان :