سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے گستاخانہ مواد کی اشاعت اور توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والے ملعونوں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزادلوانے کیلئے قانون ساز اسمبلی میں قرار دار جمع کروادی

منگل 21 مارچ 2017 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) سماجی رابطوں کے شعبہ میں گستاخانہ مواد کی اشاعت اور توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والے ملعون کردار وں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزادلوانے کیلئے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید سمیت چار ممبران اسمبلی نے قرار دار جمع کروادی قراردار پی پی کے ممبران قانون ساز اسمبلی چوہدری عبدالمجید ،عامر غفارلون ،پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالماجد خان ،دیوان غلام محی الدین کی طرف سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں باضابطہ جمع کرو ادی گئی معزز اراکین اسمبلی کی طرف سے توہین رسالت پر مشتمل گستاخانہ مواد کی روک تھام اور سماجی رابطوں کے شعبہ میں ایسے واقعات کے سدباب کیلئے سابق میڈیا ایڈوائز شوکت جاوید آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سینر ایڈیشنل سیکرٹری طارق ضیاء عباسی کے پاس جمع کروائی قراردار میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی عقائد اور آقائے رحمتہ العالمین کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کے علاوہ 1973کے آئین کی اسلامی دفعات کو من وعن آزادکشمیر اسمبلی میں پیش کرکے ایکٹ کا حصة بنانے کا بھی پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :