حکومت پنجاب نے دوسرے صوبوں کے طالبعلموں کو مفت تعلیم دے کر وفاق کو مستحکم کیا ہے،صوبائی وزیرسید رضا علی گیلانی
منگل 21 مارچ 2017 16:22
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی کثیر الجہتی ثقافت کے ان گنت نمونوں نے معاشرے میں رواداری، برداشت اور پرامن بقائے باہمی کی خوبصورت روایات کو آگے بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے دیگر صوبوں میں بسنے والے عوام کی بھلائی کیلئے منظم اقدامات کئے ہیں۔حقیقت تو یہ ہے کہ قومی بھلائی کے کاموں میںپنجاب ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں،پنجاب کے عوام کے دل دیگر اکائیوں میں آباد لوگوں کے ساتھ ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کو پختون ثقافت کی خوبصورت پروجیکشن پر مبارکباد دی۔قبل ازیں طالبعلموں نے پختون ثقافت کے مختلف رنگ پیش کئے جس کی حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔دریں اثناء صوبائی وزیر رضا گیلانی نے ایک نجی جامعہ میں بزنس مینجمنٹ میں عصری مسائل کے موضوع پرمنعقدہ دو روزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستانی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے،سی پیک کی بدولت پاکستان خطے میں سب سے اہم معاشی پلیئر بن کر ابھرا ہے۔ہمارے معاشی اشارے دیگر ممالک سے بہت بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جامعات کو چاہئے کہ وہ قومی معاشی اہداف کے حصول کیلئے طالبعلموں کو تیار کریں۔اکیسویں صدی کی معاشی حکمت عملی میں اعلیٰ تعلیم کا کردار کلیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے منظم روڈ میپ پر عملدآمد کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.