Live Updates

آزاد کی حکومت دوران الیکشن بلدیاتی انتخابات کا وعدہ پورا کرے ‘آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے ذریعے اقتدار نچی سطح پر منتقل کرنے کی اشد ضرورت ہے

مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف راولپنڈی کے صدر محمد عارف عباسی کی بات چیت

منگل 21 مارچ 2017 16:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) دارالحکومت مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے پی پی حلقہ 13راولپنڈی سے ممبر پنجاب اسمبلی تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے صدر محمد عارف عباسی نے کہا ہے کہ آزاد کی حکومت دوران الیکشن بلدیاتی انتخابات کا وعدہ پورا کرے ‘آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے ذریعے اقتدار نچی سطح پر منتقل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

محمد عارف عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر ہنی مون پیریڈ سے نکل کر عوام کے مسائل کی طرف توجہ دے ۔جولائی 2016کے عام انتخابات میں عوام کو جھوٹے وعدے کر کے سہانے خواب دیکھائے گئے ۔اب انہیں پورے کرنے کا وقت کب آئے گا۔عوام کو پچھلی حکومت اور ن لیگ کی حکومت میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔عوام کے مسائل میں روز بروز مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت عہدوں کی بندربانٹ اور ٹھیکوں کی تقسیم سے باہر نکل کر عوام کے مسائل کی طرف توجہ دے ۔عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ۔ن لیگ نے دوران الیکشن بلدیاتی انتخابات کا وعدہ کیا تھا مگر آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت اگر کچھ نہیں کر سکتی تو عوام کا بنیادی حق دے اور بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں تاکہ عوام کے روزمرہ کے مسائل ان کی لوکل نمائندے حل کریں ۔

عوام کو وزراء اراکین اسمبلی کے پیچھے نہ بھاگنا پڑے ۔موجودہ حکمرانوں کا طرز حکمرانی کسی طرح بھی پاکستان میں رائج ن لیگ کی شہنشاہت سے مختلف نہیں ہے ۔عوام بے آسرا،بے سہارا ہو چکے ہیں اور کسی بھی منتخب اسمبلی کے نمائندے نے الیکشن کے بعد حلقے میں عوام سے رابطہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اگر یہی طرز عمل جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہونگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات