سابق صدر آصف زرداری سے پنڈی ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات ،سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے ،عوام سے رابطوں کی ہدایت

آصف زرداری پس پردہ جوڑ توڑ ،سیاسی جماعتوں سے رابط کرینگے، بلاول بھٹو فرنٹ فٹ پر سیاسی محاذ سنبھالیں گے ‘ اجلاس میں فیصلہ

منگل 21 مارچ 2017 16:14

سابق صدر آصف زرداری سے پنڈی ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات ،سیاسی سرگرمیاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری سے پنڈی ڈویژن کے عہدیداروں نے ملاقات کی ، آصف زرداری نے عہدیداروں کو سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے اور عوام سے رابطوں کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی بلاول ہائوس میں اعلی سطحی مشاورت آصف علی زرداری نے سیاسی محاذ گرمانے کے لئے متعدد فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔

فیصلہ کیا گیا کہ آصف علی زرداری پس پردہ جوڑ توڑ اورسیاسی جماعتوں سے رابط کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو فرنٹ فٹ پر سیاسی محاذ سنبھالیں گے اور بھرپور جلسے کریں گے ، آصف علی زرداری نے پنجاب بھر میں سیاسی جلسوں کی منظوری دیدی ۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے ہرڈویژن میں جلسے ہوں گے ۔دوسرے مرحلے میں ضلع کی سطح پرجلسے ہوں گے جن جن ڈویژن میں تنظیمیں مکمل ہوچکی ہیں وہاں جلسوں کا شیڈول دیدیا جائے گا ۔ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے بعد پیپلزپارٹی سیاسی محاذ پر بھرپور گرمی دکھائے گی ۔آصف علی زرداری پنجاب بھر کے اضلاع میں سیاسی رابطے کریں گے سیاسی جماعتوں سے تعاون ، انتخابی ایڈجسٹمنٹ اوردیگر امور کو براہ راست آصف علی زرداری دیکھیں گے۔