برٹش یونیورسٹی مصر اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں معاہدہ

طلباء کو چینی زبان سکھانے کیلئے پروفیسر اور اساتذہ فراہم کئے جائیں گے یونیورسٹی کے ہیڈ کوارٹر قاہرہ میں مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کر دیئے گئے

منگل 21 مارچ 2017 15:25

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) مصر میں برٹش یونیورسٹی نے سویز کینال یونیورسٹی مصر کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ گذشتہ روز مفاہمت کی ایک دستاویز (ایم او یو ) پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم او یو کے مطابق سویز کینال کا کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ،برٹش یونیورسٹی کے طلباء کو چینی زبان سکھانے کے لئے پروفیسر اور ٹیچرز فراہم کرے گا ، ایم او یو پر دستخطوں کیلئے ایک خصوصی تقریب برٹش یونیورسٹی کے ہیڈ کوآرٹر قاہرہ میں منعقد ہوئی جس میں اسکندریہ کے چینی قونصل جنرل زو نان شانگ ، برٹش یونیورسٹی کے صدر پروفیسر احمد حماد اور سویز کینال یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ممدوح غرابم نے شرکت کی ،شمالی افریقی ممالک میں یہ پہلی نجی یونیورسٹی ہے جس میں چینی زبان سکھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ اس وقت 14مصری کالج نے چینی زبان کے پروگرام شروع کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ 5000طلباء چینی زبان سیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :