آپریشن ردالفساد ،فراری بلوچ کمانڈر نے 20ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

براہمداغ کے ذریعے انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مدد حاصل تھی ،فراری بلوچ کمانڈر کا اعتراف ،قوم سے معافی مانگ لی

منگل 21 مارچ 2017 15:25

آپریشن ردالفساد ،فراری بلوچ کمانڈر نے 20ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب رینجرز ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ،فراری بلوچ کمانڈر نے 20ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،ہتھیار ڈالنے والوں نے اعتراف کیا ہے کہ براہمداغ کے ذریعے انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مدد حاصل تھی۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فراری بلوچ کمانڈر نے 20 ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔

ہتھیار ڈالنے والوں نے اعتراف کیا ہے کہ براہمداغ بگٹی کے ذریعے انہیں را کی مدد حاصل تھی،انہیں کئی دہائیوں سے حقائق سے گمراہ رکھا گیا،بلوچ فراری کمانڈر نے اعتراف کیا کہ بلوچوں کو برسوں سے منفی پروپیگنڈہ کے زیراثر رکھا گیا،ہتھیار ڈالنے والوں نے ماضی کی غلطیوں پر قوم سے معافی بھی مانگی

متعلقہ عنوان :