متحدہ عرب امارات نے ٹریفک کے نئے قوانین متعارف کروادئیے

منگل 21 مارچ 2017 15:21

متحدہ عرب امارات نے ٹریفک کے نئے قوانین متعارف کروادئیے
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2017ء) :یواے ای نے ٹریفک کے قوانین میں ترامیم کے بعد نئے قوانین متعارف کروادیئے ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق قوانین میں ترامیم سیٹ بیلٹس نہ پہننے والے مسافروں اور کم عمر بچوں کی نشست کے متعلق کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں پر وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ترامیم کے مطابق 4 سال کی عمر تک کے بچے ، بچوں کی مخصوص نشست پر ہی بیٹھ سکیں گے۔نئے ڈرائیوروں کے ساتھ اب مسافروں کو بھی سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر قانونی کاروائی کا سامنا کرناپڑے گا۔علاوہ ازیں غیرقانونی طور پر نقل وحمل کرنے والے مسافروں پر 3,000 درہم جرمانہ، 24 بلیک پوائینٹس اور ایک ماہ تک ان کی گاڑی ضبط کرنے کی سزا سنائی جائی گی۔ 

متعلقہ عنوان :