دبئی میں” کریم “نے بزنس گاڑیوں کے لئے مفت وائی فائی سروس کا اعلان کردیا

منگل 21 مارچ 2017 15:17

دبئی میں” کریم “نے بزنس گاڑیوں کے لئے مفت وائی فائی سروس کا اعلان کردیا
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2017ء) :دبئی کی ٹرانسپورٹ کمپنی ”کریم “ نے بزنس گاڑیوں کے لئے نئی سروسز کا اعلان کردیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق کریم نے بزنس گاڑیوں میں مفت وائی فائی سروس متعارف کروادی ہے ۔

(جاری ہے)

وائی فائی کا پاسورڈ کیپٹن سے پوچھنے کے بعد مسافر باسانی اپنی ای میلز چیک کرسکیں گے اور سوشل میڈیا کا استعمال کرسکیں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ کریم نے نئی سروسز کے تحت کئی میل کے فاصلے تک سفر کی سہولت بھی مہیا کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :