گوجرانوالہ میں فون نمبر نہ دینے پر اوباش نوجوان نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 مارچ 2017 15:14

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2017ء): گوجرانوالہ میں اوباش نوجوان آپے سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی حافظ آباد روڈ پر یاسر نامی ایک اوباش نوجوان نے صبا نامی لڑکی کو روک کر موبائل فون نمبر مانگا۔ نمبر دینے سے انکار پر یاسر نے ڈنڈوں کے وار کر کے صبا کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

صبا کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ صبا نے بتایا کہ میں ایک گھر میں کام کرنے جا رہی تھی جب موٹر سائیکل سوار یاسر نے میرا راستہ روک کر فون نمبر مانگا۔ میرے انکار پر یاسر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبا کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا جس کے بعد یاسر کے خلاف مقدمہ درج کر کےا سے گرفتار کیا جائے گا۔