ملک یوسف عوامی ایم ایل اے،کوٹلی ورکرکنونشن تاریخ کاسب سے بڑاورکرکنونشن تھا،ہزاروںکے ورکرزکنونشن نے ثابت کردیاکہ عوامی طاقت صرف ملک یوسف کے پاس ہے،وزیراعظم کے دورہ کوٹلی کے دوررس نتائج برآمدہونگے

تحصیل چیئرمین زکوةٰ ملک نوشادکا بیان

منگل 21 مارچ 2017 15:22

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) ملک یوسف عوامی ایم ایل اے،کوٹلی ورکرکنونشن تاریخ کاسب سے بڑاورکرکنونشن تھا،ہزاروںکے ورکرزکنونشن نے ثابت کردیاکہ عوامی طاقت صرف ملک یوسف کے پاس ہے،وزیراعظم کے دورہ کوٹلی کے دوررس نتائج برآمدہونگے،وزیراعظم،وزراء کرام کاشکریہ اداکرتے ہیںکہ انہوںنے ضلع کوٹلی بالخصوص کوٹلی حلقہ ایک کے لیے تاریخ سازمیگاپراجیکٹس دیئے،ان خیالات کااظہارتحصیل چیئرمین زکواة ملک نوشاد نے اپنے بیان میںکیا۔

(جاری ہے)

ملک نوشادنے کہاکہ ملک محمدیوسف عوامی ایم ایل ہیںحلقہ ایک کوٹلی مسائل کی آماجگاہ بناہواتھالیکن عوامی ایم ایل اے ملک محمدیوسف نے عوام کی پریشانیوںکودورکرتے ہوئے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان سے کوٹلی حلقہ ایک کے لیے تاریخ سازمیگاپراجیکٹس منظورکرواکرعوام کے اندرپائی جانے والی مایوسی کودورکیاہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کی طرف سے ٹینڈہ کلاہ،ککنی چمپاگلی ،پلندری روڈکے اعلان کے علاوہ دیگرکئی منصوبوںکی منظوری عوامی ایم ایل اے ملک محمدیوسف کی کاوشوںکاثمرہے ملک نوشادنے کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ حلقہ ایک کے اندرپائی جانے والی مایوسیوںکوانشاء اللہ دورکیاجارہاہے ہرکارکن کوعزت کے ساتھ ساتھ اس کاجائز مقام بھی اسے ملے گاکارکنان اپنی صفوںمیںاتحادکوبرقراررکھتے ہوئے جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کریںانہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے عوام سے جوبھی وعدے کئے تھے ان وعدوںپرعمل درآمدجاری ہے ن لیگ کی حکومت نے گڈگورننس،میرٹ اورانصاف کوبحال کردیاہے این ٹی ایس کے نفاذ سے عام آدمی کوبھی نوکری ملے گی اورمیرٹ کابول بالاہوگا۔

متعلقہ عنوان :