معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ نجیب ایڈووکیٹ کاپرانے کلاس فیلوزکے اعزازمیںظہرانہ کااہتمام

منگل 21 مارچ 2017 15:22

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ نجیب ایڈووکیٹ نے اپنے پرانے کلاس فیلوزکے اعزازمیںمقامی ہوٹل میںپرتپاک ظہرانہ کااہتمام کیا،جس میںکمانڈرمسعودسرفراز،انفارمیشن آفیسرطاہرچغتائی،خاورمنہاس ایڈووکیٹ،طارق مرزایڈووکیٹ،امتیازمرزاایڈووکیٹ، چوہدری خورشیدرشی،ملک الیا س ایڈووکیٹ ایکواواٹرکشمیر، راجہ ریاست یوکے،شیخ پرویز،ڈاکٹرمشتاق،فاروق چغتائی،ماسٹرصفدر،ڈاکٹرشجاعت،افتخاربھٹی،راجہ تصدق،ریاض جنجوعہ،سردارمعروف سمیت دیگرنے شرکت کی۔

اس موقع پرتمام کلاس فیلوزنے اپنے سکولزاورکالج زمانہ کی یادوںکوتازہ کیااپنے اساتذہ کرام،سکول اورکالج کاذکرکیااپنے دوستوںکے ساتھ گزارے گئے لمحات کویادکیااوراپنے یادگارواقعات کوبیان کیااس موقع پرتمام کلاس فیلوزنے اس بات پراتفاق کیاکہ آئندہ اپنے کلاس فیلوزکی گیٹ ٹوگیدرتقریبات کاسلسلہ تمام دوست وقفے وقفے سے جاری رکھیںگے اوراس پہلی گیٹ ٹوگیدر میںشریک نہ ہونے والے کلاس فیلوزکوبھی مدعوکیاجائے گاواضح رہے کہ راجہ ریاست آف یوکے کی پرانے کلاس فیلوزکے ساتھ39سال بعدملاقات ہوئی جس پرتمام پرانے کلاس فیلوزنے مسرت کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتمام کلاس فیلوزنے اپنے فوت ہوجانے والے اساتذہ اورمرحومین کلاس فیلوزکی مغفرت وبخشش کے لیے دعابھی کی۔