وزیراعلیٰ پنجاب عام عوام کی شکایات کا سیل کادائرہ ضلع کی سطح تک بڑھائیں‘سماجی فلاحی تنظیموں کا مطالبہ

منگل 21 مارچ 2017 15:20

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب عام عوام کی شکایات کا سیل کادائرہ ضلع کی سطح تک بڑھائیں تاکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیزپرہی حل کیے جاسکیں سماجی فلاحی تنظیموں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف کو سرکاری محکمہ جات کے افسران کے خلاف شکایات کے لیے صوبائی سطح پر شکایات سیل کے ساتھ ضلعی سطح پر شکایات سیل تشکیل دینا چاہیے کیونکہ عام عوام کی طر ف سے محکمہ جات کے خلاف دی گئی درخواستوں پرعملدرآمد رنہ ہونے سے سرکار ی محکمہ جات بے لگام بیوروکریسی کے لیے سونے کی چڑیا بن چکے ہیں کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف کی جانے والی شکایات میںدرخواستوں پر کسی قسم کی کاروائی نہیں ہوتی اگر کسی درخواست پرپراسس شرو ع ہوجائے شکایات جس کی نشاندہی کی ہوتی ہے تاخیر کے باعث خودبخود غیرموثر ہوجاتی ہے جس سے شکایت کابروقت ازالہ ہونے کی بجائے مسائل بڑھ رہے ہیں حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے وزیراعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل کی کہ شکایات سیل کادائرہ ضلع کی سطح تک بڑھایا جائے تاکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیزپرہی حل ہوسکیں ان سیل میں ایماندار اور فرض شناس افسران تعینات کیے جائیں تاکہ شکایات کے ازالہ کے لیے بروقت کاروائی سے عوام کو درپیش مسائل ختم ہونے کے ساتھ ساتھ سرکاری محکمہ جات کی کارکردگی بہتر ہوسکے ماہانہ کی بنیاد پر ضلعی شکایات سیل کا جائز ہ لے کر چیف سیکرٹری ان افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر پروموشن اور ڈی پرموشن کے قوانین متعارف کروائیں -

متعلقہ عنوان :