پیرمحل‘تیزرفتار بس درخت سے جاٹکرائی دومسافر ہلاک 13شدید زخمی

منگل 21 مارچ 2017 15:20

پیرمحل‘تیزرفتار بس درخت سے جاٹکرائی دومسافر ہلاک 13شدید زخمی
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) تیزرفتار بس درخت سے جاٹکرائی دومسافر ہلاک 13شدید زخمی تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ ذاکر آباد پیرمحل کے قریب تیز رفتار بس نمبرP-1658 درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں دوافراد جن میں طالب حسین ولد جیون ، ساجدہ پروین زوجہ محمد اکرم موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ صفیہ بی بی ، امجد ، سید کاظم حسین ، خالد حسین ،طارق ،کاشف ،عارف ، ناصرا ختر ،وقت بی بی ،صغراں بی بی 13کس شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122نے طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں طبی امدا ددی گئی -

متعلقہ عنوان :