پشاور‘صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوقاف و حج اور مذہبی امور کا اجلاس

منگل 21 مارچ 2017 15:18

پشاور‘صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوقاف و حج اور مذہبی امور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ اوقاف، حج ، مذہبی اور اقلیتی امور کا ایک اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور رکن صوبائی اسمبلی نور سلیم ملک کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمن سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران اور اراکین صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس ، مولانا مفتی فضل غفور،عسکر پرویز ، اعزازالملک ،فڈرک عظیم اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سرکاری اراضی سے متعلق مختلف امور، محکمہ اوقاف کے تحصیل اور ضلعی خطباء کے مسائل ،کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر محکموں کی جانب سے عمل درآمد اور دیگر متعلقہ معاملات پر سیر حاصل بحث کی گئی۔اجلاس میں مذکورہ اموراور معاملات کے حل سے متعلق کمیٹی نے متعلقہ محکموں کو احکامات بھی جاری کئے گئے اور اس بارے میں ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :