فاٹا اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع میں دوسرے روز بھی خصوصی انسداد پولیو مہم جاری

منگل 21 مارچ 2017 15:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) فاٹا اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع میں دوسرے روز بھی خصوصی انسداد پولیو مہم جاری رہی، مہم کے دوران پشاور، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام کے تمام یونین کونسلوں جبکہ ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے مخصوص یونین کونسلز میں بچوں کی ویکسی نیشن کیجارہی ہیں۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران افغان مہاجرین کیمپ اور آئی ڈی پیز کیمپوں میں بھی بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

فاٹا اور نیم قبائلی علاقوں میں بھی خصوصی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔ تین روزہ مہم کے دوران باجوڑ،مہمنداورکزئی کرم ایف آرپشاور اورایف آرکوہاٹ میں بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جبکہ شمالی و جنوبی وزیرستان،خیبرایجنسی ،ایف آرٹانک، ایف آرلکی ایف آرڈیرہ اسماعیل خان اورایف آربنوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :