پولیس نے اوگی کے علاقہ نواں شہر میں اغواء کیس میں مطلوب خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 21 مارچ 2017 15:17

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) پولیس نے اوگی کے علاقہ نواں شہر میں اغواء کیس میں مطلوب خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق تھانہ اوگی کی حدود نواں شہر میں مبینہ طور پر 7 اور 8 فروری کی رات کو ایک دوشیزہ کو اغواء کر کے اس سے زیادتی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اوگی پولیس مقدمہ درج کر کے مجیب نامی ملزم کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے جبکہ دیگر مطلوب ملزمان میں مسماة (پ) اور اس کے شوہر دین محمد ولد پرویز کو انچارج انوسٹی گیشن پولیس ابرار خان جمالی نے بمعہ دیگر اہلکاران گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :