بلاول بھٹو زرداری کی پارسی برادری کو نوروز کی مبارکباد

منگل 21 مارچ 2017 15:11

بلاول بھٹو زرداری کی پارسی برادری کو نوروز کی مبارکباد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارسی برادری کونوروز کی مبارکباد دی ہے جوکہ منگل کو پاکستان میں اور دنیا بھر میں نئے سال کے موقع پر منائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان کی آزادی میں پارسی برادری کے کردار کو سراہا اور ملک کی معیشت، تعلیم اور انسان دوست کردار کو بھی سراہا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوروز کے پر مومسرت موقع پرمیں پارسی برادری کے ہر فرد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان لوگوں کو بھی جو نئے سال کی آمد کی تیاریاں کر رہے ہیں اور ان کی بہتری اورخوشیوں کے لیئے دعاگو ہوں۔