امریکا کی شمالی کوریا کے بارے میں صبر کی پالیسی ختم ہو چکی ہے، وائٹ ہاؤس

منگل 21 مارچ 2017 15:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے چین کے دورہ کا مقصد یہ تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک صبر کی ہماری پالیسی اب ختم ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان سین سپائسر نے یہ ردعمل اس وقت ظاہر کیاجب شمالی کوریا کی طرف سے حال ہی میں کئے گئے راکٹ کے انجن کے ٹیسٹ پر ٹلرسن کے رد عمل کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ ٹلرسن نے ایشیا کے پہلے دورہ کے پیش نظر چین گئے تھے جس میں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :