صومالیہ کے جنوبی حصے جوبالینڈ میں 26 افراد بھوک سے ہلاک

منگل 21 مارچ 2017 15:08

موغا دیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) صومالیہ کے جنوبی حصے جوبالینڈ میں 2 دنوں سے بھی کم وقت کے دوران کم از کم 26 افراد بھوک سے ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صومالیہ سمیت خطے کے دیگر ممالک شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث 26 افراد اورجانوروں کی ایک بڑی تعداد بھی ہلاک ہو چکی ہے جبکہ فصلوں کی پیدوار کم ہونے کے سبب 62لاکھ افراد خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔ یہ تعداد ملک کی کٴْل آبادی کا قریب نصف بنتی ہے۔جوبالینڈ میں خشک سالی سے شدید متاثر ہونے والے افراد دارالحکومت موغادیشو کا رٴْخ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :