فراری بلوچ کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئے۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 مارچ 2017 14:50

فراری بلوچ کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئے۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2017ء) : ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فراری بلوچ کمانڈر نے رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فراری بلوچ کمانڈر نے اپنے 20 ساتھیوں سمیت رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دئے۔ ہتھیار ڈالنے والوں نے اعتراف کیا کہ براہمداغ بگٹی کے ذریعے انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مدد حاصل تھی۔

متعلقہ عنوان :