گونداں سٹاپ کے قریب کار حادثہ میں 2 بچے جاں بحق‘ 2خواتین سمیت 3افراد زخمی

منگل 21 مارچ 2017 15:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) گونداں سٹاپ کے قریب کار کے حادثہ میں دو معصوم بچے جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثہ میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے جہاں بچوں کی والدہ حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بگڑہ نمبر دو کے رہائشی اشفاق احمد ولد غلام نبی کے دو معصوم بچے 6 سالہ حمزہ اور ایک سالہ خنزلہ اپنی ماں اور دادی کے ہمراہ نانا فاروق حیدر کے ساتھ شاہ مقصود ان کے گھر جا رہے تھے کہ شاہ مقصود چوکی کے علاقہ گونداں سٹاپ کے قریب گاڑی کا ٹائی راڈ کھلنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دو معصوم بچے جاں بحق جبکہ حادثہ کے نتیجہ میں بچوں کی والدہ، دادی اور نانا فاروق حیدر شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

آخری اطلاعات آنے تک بچوں کی والدہ کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔ واضح رہے کہ دونوں معصوم بچے بگڑہ نمبر دو کے رہائشی عتیق احمد کے بھتیجے ہیں۔

متعلقہ عنوان :