قومی ائیرلائن کی ایئر ہوسٹس پیرس کے شاپنگ سینٹر میں چوری کرتی ہوئی پکڑی گئی

فضائی میزبان پانچ گھنٹے تک پولیس کی تحویل میں رہی،پی آئی اے کے پیرس اسٹیشن کے منیجر کی ضمانت پر افشاں خالد کو رہا کر دیا گیا

منگل 21 مارچ 2017 14:58

قومی ائیرلائن کی ایئر ہوسٹس پیرس کے شاپنگ سینٹر میں چوری کرتی ہوئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) قومی ائیرلائن کی فضائی میزبان پیرس کے شاپنگ سینٹر میں چوری کرتی ہوئی پکڑی گئی، پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر نے ضمانت پر رہا کرالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے باکمال لوگ، لاجواب سروس کے نعرے کے ساتھ کئی دہائیوں تک دنیا کی صف اول کی فضائی کمپنیوں میں شامل رہی لیکن اب اس کے ملازمین کی بیرون ملک غیرقانونی سرگرمیاں قومی وقار کی دھجیاں اڑاتی دکھائی دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی فضائی میزبان افشاں خالد پیرس کے شاپنگ سنٹر ایروویل میں میک اپ کا سامان چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑی جانے والی فضائی میزبان پانچ گھنٹے تک پولیس کی تحویل میں رہی۔پی آئی اے کے پیرس اسٹیشن کے مینیجر کی ضمانت پر افشاں خالد کو رہا کر دیا گیا اور چوری کا تمام سامان واپس لے لیا گیا۔فرانسیسی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ فضائی میزبان دوبارہ پیرس آئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ایئرہوسٹس کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ڈپارٹمنٹل اسٹور پر چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :