ضلع بدین سمیت زیریں سندھ میں گندم کی کٹائی کا آغازہوگیا

گندم کی خریداری کیلئے سرکاری مراکز نہ ہونے کے باعث کاشتکار اپنی فصل تاجروں کو سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور

منگل 21 مارچ 2017 14:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) ضلع بدین سمیت زیریں سندھ میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہوگیا ہے، گندم کی خریداری کیلئے سرکاری مراکز نہ ہونے کے باعث کاشتکار اپنی فصل تاجروں کو سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند سال کے دوران بدین میں بھی گندم کے زیرکاشت رقبیمیں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے تاہم اب تک حکومت کوگندم کی سرکاری سطح پہ خریداری کا خیال نہیں آیاکاشتکاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے ایک بار پھر کاشتکاروں کو تاجروں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا ہے اور منافع خور 13 سو روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے ایک ہزار روپے فی من گندم خرید رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قیمت خرید میں عدم توازن اور موثرحکومتی منصوبہ بندی نہ ہونیکے باعث نہ صرف گندم کے کاشتکار بدحال ہوتے جا رہے ہیں ، بلکہ زرعی شعبہ بھی زبوں حالی کا شکار ہے۔دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ باردانے کی فراہمی کے ساتھ گندم کی خریداری جلد شروع کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :