اپوزیشن رکن شعیب صدیقی کی نجم سیٹھی کے خلا ف قرارداد

منگل 21 مارچ 2017 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شعیب صدیقی نے پی ایس ایل کے آرگنائزر نجم سیٹھی کے بیان کے خلاف ایک تحریک قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادی ہے جس میں پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سے متعلق نجم سیٹھی کے بیان کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔(قیوم زاہد)