حکومت پنجاب پاک چائنہ راہداری منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے انتھک کوشش کر رہی ہے، راجہ شوکت عزیز بھٹی

منگل 21 مارچ 2017 14:48

حکومت پنجاب پاک چائنہ راہداری منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے انتھک کوشش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب پاک چائنہ راہداری منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے انتھک کوشش کر رہی ہے۔ سی پیک کا مغربی کوریڈور دونوں ممالک کے درمیان بہترین اور مضبوط ورلڈ کلاس رابطے کو احسن طریقے کیساتھ ممکن بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

مغربی کوریڈور کیساتھ ساتھ واقع اضلاع میں ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کا قیام ، صوبائی سڑکیں، ہائی ویز، انڈسٹریل اسٹیٹس، ہائوسنگ کالونیز، رین واٹر ہارویسٹنگ پراجیکٹس، ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ اور دیگر منصوبوں کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی،انہوں نے کہاکہ سی پیک ترقی کا منصوبہ ہے ،چین پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہا ہے ، سی پیک سے ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں۔