قصور میں انوکھا واقعہ،ماں کا 6 سالہ ضدی بچے کیخلاف مقدمہ کی درخواست

حوالات کو دیکھ کر بچے نے ماں کے پائوں پکڑ لئے، آئندہ ہر بات ماننے کا وعدہ

منگل 21 مارچ 2017 14:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء)چونیاں کے تھانے میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ماں نے اپنے 6 سالہ ضدی بیٹے سے تنگ آکر اسے حوالات میں بند کروانے کے لیے کھینچ کر لے آئی ،حوالات کو دیکھ کر بڑوں بڑوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں ،بچے نے فوراً ماں کے پائوں پکڑ لئے ۔تفصیلات کے مطابق زرینہ بی بی اپنے 6 سالہ ضدی بیٹے اویس کی حرکتوں سے تنگ آکر اسے حوالات میں بند کرانے کے لیے کھینچ کر تھانے لے آئی ۔

(جاری ہے)

داخل ہوتے ہی بچے نے چیخ و پکار شروع کر دیا۔ ماں نے پولیس اہلکاروں سے شکایت کی کہ میرا بیٹا میری کوئی بات نہیں مانتا اور اس نے سب گھر والوں اور رشتہ داروں سمیت اہل محلہ کی ناک پر دم کر رکھا ہے اور اس کی وجہ سے مجھے سب کی شکایات سننی پڑتی ہیں اس لیے اسے حوالات میں بند کر دو۔ جس پر 6 سالہ بچے نے فوراًماں کے قدم پکڑ کر معافی مانگنے میں ہی عافیت جانی اور پولیس اہلکاروں کے سامنے آئندہ سے ماں کی ہر بات ماننے کا وعدہ لیا جس پر اس کی جان بخشی ہوئی۔