میرواعظ پر پابندی سے حریت قیادت کے حوصلوں میں کمزوری پیدا نہیں ہو گی ، حریت کانفرنس

منگل 21 مارچ 2017 14:42

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس’’ع‘‘ گروپ نے حریت چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ریاستی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نظر بندی اور ان کی جملہ سیاسی و دینی سرگرمیوں پر عائد پابندی کو حکمرانوں کی بالادستی سے عبارت سیاستکاری قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

حریت ترجمان نے کہا کہ حریت چیئرمین کو مسلسل اپنے گھر میں نظر بند رکھ کر ریاستی حکمران اپنے جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی کے دعوے کھوکھلے ثابت کر رہے ہیں تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ اس قسم کے حربوں سے حریت پسند قیادت کے حوصلوں اور عزم میں کمزوری نہیں پیدا کی جا سکتی ۔

متعلقہ عنوان :