رجب المرجب کا چاند 29مارچ کی شام نظر آئے گا ، ماہر فلکیات

منگل 21 مارچ 2017 14:40

فیصل آباد۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ممتاز ماہر فلکیات ، قمر شناس ، علم الا عداد ، روئت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیشگوئی کی ہے کہ رجب المرجب 1438ھ کا چاند 30جماد ی الثانی بمطابق 29مارچ بروز بدھ کی شام نظر آئے گا جبکہ یکم رجب 30مارچ بروز جمعرات کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ رجب المرجب کا نیا چاند 28مارچ بروز منگل بمطابق 29جمادی الثانی کی دوپہر پیدا ہو گا اس لئے شام گئے تک اس کی طبعی عمر پوری نہ ہونے کے باعث اس کا اسی شام نظر آنا ممکن نہیں ۔انہوںنے بتایاکہ چونکہ نئے چاند کا لیگ ٹائم 29مارچ بروز بدھ کی شام بوقت نماز مغرب پورا ہوگا اس لئے اسے آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔انہوںنے بتایا کہ افق پر نئے چاند کا دورانیہ 47منٹ تک ہوگا اس طرح یکم رجب المرجب 1438ھ جمعرات 30مارچ کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :