ْفلسطینی مزاحمت کاروں کے خوف کے باعث ایک تہائی یہودی آباد کار ملک چھوڑنے پر غور کرنے لگے

منگل 21 مارچ 2017 14:36

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) اسرائیل کے ایک تھینک ٹینک کے جائزے کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کے خوف، اسرائیل میں جرائم میں اضافے اور معاشی عدم استحکام کے باعث ایک تہائی یہودی آباد کار ملک چھوڑنے پر غورکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ’ھمساع ہیسرئیلی‘ مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک تہائی اسرائیلی ملک چھوڑنے پر غور کررہے ہیں۔

اسرائیلی عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کا لادین طبقہ ملک چھوڑنے پر غور کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکولر طبقہ ملک کی آبادی کا 36 فیصد ہے۔ ان میں نصف تعداد کا خیال ہے کہ وہ پہلے اسرائیلی ہیں بعد میں کسی دوسرے ملک کے شہری جبکہ دوسرا نصف کہتا ہے کہ وہ پہلے یہودی ہیں اور بعد میں اسرائیلی ہیں۔ اس لئے وہ جب اور جہاں چاہتے ہیں جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :