پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق بنائیں گے ،ْمریم اور نگزیب

منگل 21 مارچ 2017 14:33

پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق بنائیں گے ،ْمریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق بنائیں گے۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے حوالے سے تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائداعظم کا مقصد اور علامہ اقبال کے تصورات کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ قائداعظم نے ایسا پاکستان بنایا جہاں تعلیم اور صحت اور تمام سہولتیں میسر ہوں ۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ستر سال مکمل ہونے پر ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ون پر خصوصی نشریات چلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد آزادی پاکستان میں ہمارے آباواجداد کی قربانیوں کو اجاگر کرنا ہیں۔تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے یوم پاکستان کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستانی میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا جس طرح یوم پاکستان کو اجاگر کر رہا ہے اس پر وہ مبارک باد کا مستحق ہے۔