سوات ،ْسکیورٹی فورسز کی کارروائی ، دہشتگرد خیراللہ عرف خینو گرفتار

منگل 21 مارچ 2017 14:33

سوات ،ْسکیورٹی فورسز کی کارروائی ، دہشتگرد خیراللہ عرف خینو گرفتار
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مشہور دہشتگرد خیراللہ عرف خینو کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم 2008 میں سوات میں ایک گرلز سکول پر حملے میں بھی ملوث تھا جس میں اس نے ساتھیوں سمیت سکول کی عمارت کو نذر آتش کر دیا تھا ۔ اس کے علاوہ بھی اس پر کئی مقدمات درج ہیں ۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جہاں اس سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :