بھارت نے می یار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پاکستان کا اعتراض قبول کر لیا ،ْ پہلے ڈیزائن پر کام روکنے کی یقین دہانی

لوئر کلنائی منصوبے کے ڈیزائن پر بھی بات ہوئی ،بھارت اس منصوبے کے ڈیزائن کا جائزہ لے گا ،ْ مرزا آصف بیگ

منگل 21 مارچ 2017 14:29

بھارت نے می یار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پاکستان کا اعتراض قبول کر لیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) بھارت نے می یار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پاکستان کا اعتراض قبول کر کے پہلے ڈیزائن پر کام روکنے یقین دہانی کرا دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق انڈس واٹر کمیشن کے اجلاس میں پاک بھارت وفد باہمی ایشوز کو حل کرنے کے لیے بات چیت کی اور زیر تعمیر پراجیکٹس کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ نے بتا یا کہ بھارت نے می یار پر پاکستان کا اعتراض قبول کر کے پہلے ڈیزائن پر کام روکنے کی یقین دہانی کرادی ہے،اب بھار ت اس منصوبے کا نیا ڈیزائن بنا کر پیش کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ لوئر کلنائی منصوبے کے ڈیزائن پر بھی بات ہوئی ،بھارت اس منصوبے کے ڈیزائن کا جائزہ لے گا ۔انہوںنے کہاکہ فلڈ ڈیٹا کی بروقت فراہمی سے متعلق بات چیت مکمل ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھارتی وفد سے پکال ڈل منصوبے کے اعتراضات پر بات چیت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :