بھارتی شہری کو صورف اپنے نام کی وجہ سے 40 مرتبہ ملازمت سے انکار کا سامنا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 مارچ 2017 13:39

بھارتی شہری کو صورف اپنے نام کی وجہ سے 40 مرتبہ ملازمت سے انکار کا سامنا
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2017ء) : نام کسی بھی شخص کی پہچان اور عموما اس کی شخصیت کا عکاس ہوتا ہے لیکن بھارتی شہری کو اپنے نام کی وجہ سے کہیں بھی نوکری نہ ملی اور چالیس سے زائد مرتبہ ملازمت سے انکار کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ کے شہر جمشید پور کے رہائشی ایک انجینئیرصدام حسین کو اپنے نام کی وجہ سے کہیں بھی ملازمت نہیں ملی جس کے بعد تھک کر بالآخر انہیں اپنا نام تبدیل کرنا پڑا۔

صدام حسین نے اپنا نام بدل کر ساجس حسین رکھ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ساجد نے بتایا کہ آج سے 25 برس قبل اس کے دادا نے اس کا نام عراقی صدر صدام حسین کے نام پر رکھا تھا ، ان کی خواہش تھی کہ ساجد بھی بڑا ہو کر کسی اعلیٰ عہدے پر فائز ہو سکے لیکن اپنے نام کی وجہ سے ساجد کو متعصبانہ رویے کا سامنا رہا۔ساجد کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا نام تو تبدیل کروالیا ہے تاہم تاحال ملازمت نہیں مل سکی کیونکہ میری تمام دستاویزات پر میرا نام ابھی بھی صدام حسین ہی ہے لیکن میں نے دستاویزات اور اسناد پر بھی اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ ساجد نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ اب مجھے اچھی ملازمت مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :