کراچی،غنی چورنگی پر ٹریفک حادثہ، 7 افراد زخمی

منگل 21 مارچ 2017 13:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے سائٹ میں غنی چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے متعدد گاڑیوں کو رونڈ ڈالا حادثے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے منی بس ،کار، موٹر سائیکل اور سی این جی رکشہ مکمل تباہ ہوگیا ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔