سفاری پارک میں ملنے والا اسلحہ ایم کیو ایم لندن کا تھا ،ْ رینجرز

منگل 21 مارچ 2017 13:34

سفاری پارک میں ملنے والا اسلحہ ایم کیو ایم لندن کا تھا ،ْ رینجرز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) کراچی کے سفاری گو ایش پارک سے ملنے والا اسلحہ ایم کیو ایم لندن کا تھا جسے شہر میں دہشت گردی کے لییاستعمال کیا جانا تھا۔ رینجرز نے گو ایش پارک میں کارروائی کی پریس ریلیزجاری کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق اطلاع ملی کہ محمد انور کے داماد انبساط ملک نے سفاری پارک سے ملحقہ اپنی زیر نگرانی پارک میں اسلحہ چھپایا ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق اسلحہ میں مختلف اقسام کیہزاروں رائونڈزاورمیگزینز بھی برآمد کیے گئے ہیں ،ْاسلحہ و گولہ بارود شہرمیں دہشت گردی کیلئے استعمال ہوناتھا۔