یونانی پولیس نے یورپی ممالک کو بھیجے گئے آٹھ پارسل بم پکڑ لیے

پارسل یورپ کے مختلف ممالک کے حکام اور کاروباری اداروں کے پتوں پر بھیجے گئے تھے

منگل 21 مارچ 2017 13:25

یونانی پولیس نے یورپی ممالک کو بھیجے گئے آٹھ پارسل بم پکڑ لیے
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) یونانی پولیس نے دارالحکومت ایتھنز کے قریب ایک ڈاک خانے میں موجود ایسے آٹھ پارسل بم ناکارہ بنا دیے ، جو یورپ کے مختلف ممالک کے حکام اور کاروباری اداروں کے پتوں پر بھیجے گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے جرمنی کے وزیر خزانہ کے دفتر میں ایک لًیٹر بم بھیجا گیا تھا۔ یونانی عسکریت پسند گروپ ’’کانسپیریسی سًیلز آف فائر‘‘ نے جرمن وزیر خزانہ کے دفتر کو بھیجے گئے بم کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس کے علاوہ پیرس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے دفتر میں ایسے ہی بم کے دھماکے کے سبب ایک خاتون اہلکار زخمی بھی ہو گئی تھی۔ یونانی پولیس کی طرف سے پارسل بموں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

متعلقہ عنوان :